• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا پاکستان سے جبری گمشدگیوں کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ

برسلز (این این آئی)یورپی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے انسانی حقوق کے مسائل پر ٹھوس اقدامات، تشدد اور جبری گمشدگیوں کے خلاف قانون سازی اور رحم کی درخواستوں کے لیے طریقہ کار میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کی مطابق یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ انسانی حقوق سے متعلق تین رکنی ذیلی کمیٹی نے پاکستان کا دورہ کیا اور یورپی یونین کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) اسکیم کے تحت ملک کی ترجیحی تجارتی رسائی کی نگرانی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔یورپی پارلیمنٹ (ایم ای پی) کے ارکان ماریا ایرینا، پیٹر وین ڈیلن اور پیٹراس آسٹریویسیئس پر مشتمل ذیلی کمیٹی نے انسانی حقوق کے مسائل پر بروقت اصلاحات اور قانون سازی کی تبدیلیوں اور انہیں ٹھوس بہتری میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک بڑے جی ایس پی ملک کے طور پر پاکستان نے انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق، پائیدار ترقی اور گڈ گورننس سے متعلق 27 بین الاقوامی کنونشنز کی توثیق اور ان کی تعمیل کرنے کا عہد کیا ہے۔

یورپ سے سے مزید