• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جوہری توانائی کے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری کرے، سعودی عرب

نیو یارک(جنگ نیوز)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے جوہری وعدوں کی پاسداری کرنی چاہئے۔ ’روس اور یوکرین جنگ کا حل نکالنا ضروری ہے، روس اور یوکرین جنگ کا حل نکالنا ضروری ، تمام ملکوں کو ترقی کے مواقع ملنا چاہئیں، مسئلہ فلسطین کے 2ریاستی حل کو کمزور کرنا قابل مذمت ، یمن جنگ بندی میں توسیع کی حمایت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب یمن میں جنگ بندی کی مدت میں توسیع کی حمایت کرتا اور تمام تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام ملکوں کو امن اور ترقی کے مواقع ملنا چاہئیں۔ سعودی عرب سلامتی کونسل میں اصلاحات لانے کے اپنے مطالبات کی بھی تجدید کرتا ہے۔ ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق چلنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں‘۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے زور دیا کہ ’تہران کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

دنیا بھر سے سے مزید