• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحاق شدہ یوکرینی علاقوں کو مکمل تحفظ دینگے، روس

کراچی (نیوز ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اقوام متحدہ میں یوکرین کے خلاف 7 مہینوں سے جاری جنگ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے وہ علاقے جہاں بڑے پیمانے پر ریفرنڈم جاری ہیں اگر ان کا روس کے ساتھ الحاق ہوا تو وہ ʼمکمل تحفظʼ میں ہوں گے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے چار مشرقی علاقوں میں ریفرنڈم تیسرے دن میں داخل ہو گیا اور روسی پارلیمنٹ چند دنوں کے اندر الحاق کو باقاعدہ تشکیل دینے کے لیے آگے بڑھ سکتی ہے۔ روس کی طرف سے اس ریفرنڈم کا مقصد فروری میں حملے کے بعد سے طاقت کے ذریعے قبضہ کیے گئے علاقوں سے الحاق کرنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید