• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اتحاد نے خود کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دی، میاں اسلم اقبال

لاہور(خبرنگار) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نےصوبائی وزیر ملک غضنفر چھینہ، اراکین اسمبلی عرفان نیازی، عامرعنایت، ثانیہ کامران، معظم جتوئی، عبدالحئی دستی، چودھری عدنان، خواجہ داؤد اور دیگرسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ14جماعتوں پر مشتمل نام نہاد حکمران اتحاد نے خود کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دی، سازش کے ذریعے آئی وفاقی حکومت کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں، ایمپورٹڈ سرکار اب نام نہاد ارسطو کو معشیت ٹھیک کرنے کے لئے ایمپورٹ کرنے جارہی ہے۔ اپنی چوری چھپانے کیلئے اقتدار کا سہارا لینے والوں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ۔