• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہونگے، ڈیٹ شیٹ جاری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے میٹرک سیکنڈ اینول امتحان2022 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان کے مطابق پہلا پرچہ 6اکتوبر کو ہو گا۔ تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس آج 27ستمبر کو آن لائن کر دی جائینگی جو کہ بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pk سے ب فارم یا آن لائن داخلہ فارم نمبر درج کر کے ڈائون لوڈ کئے جا سکتی ہیں۔ ریگولر امیدواروں  کی رول نمبر سلپس اُنکے ادارے کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی جائینگی جبکہ پرائیویٹ امیدواروں  کی رول نمبر سلپس اُنکے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتوں پر ارسال کر دی جائینگی۔ بورڈ نے میٹرک میں فیل امیدواروں سے سپلیمنٹری امتحان کی جگہ سیکنڈ اینول کا سسٹم متعارف کروایا ہے۔ راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے امتحان کیلئے ریجن بھر میں گرلز اور بوائز کے48 امتحانی سنٹرز مقرر کر کے سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ امتحان میں 18ہزار 701امیدوار شرکت کرینگے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی نئی پالیسی کے تحت میٹرک سیکنڈ اینول میں فریش امیدوار بھی شامل امتحان ہو سکیں گے‘ اس سے قبل سپلیمنٹری امتحان میں صرف فیل شدہ مضامین کا امتحان لیا جاتاتھا۔
اسلام آباد سے مزید