• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پا ک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز سے کچھ خاص خاص

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان17 سال بعد پاکستان میں کھیلی جارہی 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے اب تک 4 میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے دو پاکستان اور دو انگلش ٹیم نے جیتے ہیں۔ سیریز کے باقی مانندہ 3 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا اور تیسرا میچ انگلش ٹیم باالترتیب 6 وکٹوں اور 63 رنز جبکہ دوسرا اور چوتھا میچ پاکستان نے 10 وکٹوں اور 3 رنز سے جیتا ہے۔

سیریز میں ایک ہزار 428 رنز بن چکے ہیں جن میں سے پاکستان نے 685 اور انگلینڈ نے 743 رنزبنائے ہیں۔ چاروں میچوں میں سب سے زیادہ 252 رنز محمد رضوان نے بنائے ہیں جبکہ ہیری بروک 188، بابراعظم 185، بین ڈکٹ 167 اور شان مسعود نے 93 رنز بنائے ہیں۔انفرادی طور پر بابراعظم نے ناقابل شکست 110رنز اور محمد رضوان نے 88 رنزناٹ آؤٹ بنائے ہیں۔ 

بابراعظم نے 66 گیندوں پر 110 رنز میں 74 رنز 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے بنائے ہیں۔ معین علی، ہیری بروک اور لائم ڈائوسن نے ایک اننگز میں باالترتیب 239.13، 231.42 اور 200.00 سب سے اچھے اسٹارئک ریٹس سے بیٹنگ کی ہے۔ رنز اور وکٹ کے اعتبار سے تادم تحریر ایک سو سے زائد رنز کی شراکت محمد رضوان اور بابراعظم کے درمیان 203 رنز ناقابل شکست اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی ہے۔ جبکہ چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں بین ڈکٹ اور ہیری بروک کے درمیان 139 رنز ناقابل شکست بنے ہیں۔ سیریز میں 42 چھکے اور 135 چوکے لگ چکے ہیں۔ 

سب سے زیادہ 9 چھکے ہیری بروک نے لگائے ہیں جبکہ سب سے زیادہ 22 چوکے بین ڈکٹ نے مارے ہیں۔ابتک کھیلے گئے 4 میچوں میں حارث رئوف نے 124 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ عادل رشید،عثمان قادر اور محمد نواز نے 4، 4 وکٹیں لی ہیں۔ لوک وڈ، مارک وڈ، حارث سہیل اور محمد نواز نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وکٹ کیپر فل سالٹ نے ایک بیٹسمین کو اسٹمپ آؤٹ کیا ہے۔ ریس ٹوپلے، سیم کورن، حیدرعلی، ہیری بروک، بین ڈکٹ، محمد نواز اور عثمان قادر نے فیلڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 2،2 کیچ لئے ہیں جبکہ ریس ٹوپلے، ہیری بروک اور محمد نواز نے ایک ہی اننگز میں 2، 2 کیچ کئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید