• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ضلع ناسک میں محض8ماہ کے بچے نے کھیلنے کے دوران غلطی سے نیل کٹر نگل لیا اور اس کی حالت غیر ہونے لگی۔

والدین بچے کو فوری طور پر اسپتال لیکر پہنچے، جہاں بچے کا ایکسرے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ نیل کٹربچے کے گلے میں پھنسا ہوا ہے، جس نے بچے کے گلے کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔

اسپتال کے ڈاکٹرز نے فوری طور پر بچے کے آپریشن کا فیصلہ کیا اور کم وبیش ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد وہ بچے کی جان بچانے میں کامیاب رہے اور5 سینٹی میٹر ناخن تراش کو نکال لیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید