• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج: کاروبار میں تیزی، انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار میں تیزی رہی جہاں 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 

پی ایس ایکس بیچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 41 ہزار 518 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 438 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 62 کروڑ سے زائد رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 824 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید