• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجرین آزاد جموں و کشمیر کی آباد کاری کی جائے، چوہدری عظیم

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں کشمیر رابطہ کمیٹی یو کے،کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم نےکہا کہ بھارت جس طرح مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو آباد کر رہا ہے، یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ہے، چوہدری محمد عظیم نےکہا یہ املاک ان کشمیر یوں کی ہیں جو 1947 کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگوں کے دوران پاکستان اور آزاد کشمیر ہجرت کرگئے تھے، لاکھوں کی تعداد میں مہاجرین جموں کشمیر آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں میں آباد ہیں ، انہوں کہا 1981اور82 19میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ شیخ عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں قانون پاس کرایا تھا کہ جو کشمیر ی پاکستان اور بھارت کی جنگوں کے دوران ہجرت کرکے آزاد کشمیر و پاکستان چلے گئے وہ واپس اپنی زمینوں پر آکر آباد ہو سکتے مگر بھارت میں اندرا گاندھی کی حکومت نے رکاوٹیں کھڑی کر دیں، حاجی چوہدری محمد عظیم نےکہاکہ آج بھارت کی مودی حکومت شیخ عبداللہ کے دور حکومت کے پاس کردہ قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد نہیں کر سکتی، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور مقبوضہ کشمیر کے پاس کردہ قانون کے تحت آزاد کشمیر میں موجود لاکھوں مہاجرین کو اقوام متحدہ کے فوجی آبزرور کی زیر نگرانی مقبوضہ کشمیر جانے دیا جائے ، انہوں نے کہا ہم وزیر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،وزیر اعظم آزاد کشمیر سردارتنویر الیاس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور اس مسئلے کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے لیے رجوع کیا جائے جو لوگ تحریک آزادی کشمیر میں شہید ہوئے ایا ان کی ملاک تباہ ہوئی ہیں ان کو بزریعہ عالمی عدالت انصاف معاوضہ دلانے کے لیے اقدامات کئے جائیں، انہوں نے کہا پاکستان میں لاکھوں افغان مہاجرین جنیوا معاہدے کے تحت واپس افغانستان چلے گئے ، اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی ہندو باشندوں کو آباد کرنے کے بجائے آزاد کشمیر کے لاکھوں مہاجرین کو آباد کیا جائے، ان کو اپنے وطن جانے دیا جائے،چوہدری محمد محمد عظیم نے کشمیر ی قیادت سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سیاسی و سفارتی پر اٹھائیں۔
یورپ سے سے مزید