• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، 6 وارڈز پر انتخابات، آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا

دکی+ مستونگ( نامہ نگار)دکی کی دو یونین کونسلوں کے 6وارڈز پر انتخابات مکمل ہو گئے ، جہاں آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا۔ تمام وارڈزپرآزادامیدوار کامیاب ہوئے کسی سیاسی جماعت کاامیدوار کامیاب نہ ہوسکا ۔ تفصیلات کیمطابق دکی کی دو یونین کونسلز یوسی نمبر 6 اور یوسی نمبر 7کے 6وارڈپر 24امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر بلاتعطل 5بجے تک جاری رہی ۔ ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنردکی حنیف خان کاکڑ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر صادق خان مندوخیل دن بھر پولنگ اسٹیشنوں کی نگرانی کرتےرہے ۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر لیویز اور کیو آر ایف کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی ۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
ملک بھر سے سے مزید