کراچی(نیوزڈیسک ) جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے کی سرکاری سطح پر آخری رسومات شروع ہوگئیں جس میں سب سے لمبے عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے شنزو ابے کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ابے کو 19 توپوں کی سلامی دی گئی اور ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ٹوکیو کے ارینا میں سابق وزیراعظم کی تصویر کے آگے پھول رکھے گئے۔شنزو ابے کی سرکاری سطح پر ہونے والی آخری رسومات میں ملکی وغیرملکی رہنماؤں سمیت 4 ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔دوسری جانب سرکاری سطح پرتقریب کا انعقاد کرنے اور 11 ملین ڈالر کی رقم خرچ کرنے پر جاپان میں شہری سراپا احتجاج ہیں۔ٹوکیو میں احتجاج کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں،سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔