• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن، حوثیوں کا جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان، نئے سال میں تبدیلی مواقع موجود

صنعاء ( جنگ نیوز) یمن کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی لڑائی جاری رکھیں گے لیکن نئے سال میں ملک میں تبدیلی کے مواقع موجود ہیں۔حوثی سینئر عہدیدار کا کہنا تھا جارحیت اور محاصرہ جاری رکھنے کا اقدام ناکام ہو گیا ، جو صرف مزید نقصان کا باعث بنے گا،۔ماہرین کے مطابق یمن کی حکومتی کونسل میں تقسیم نے نہ صرف اس ادارے کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے بلکہ دیگر فریقین، بشمول حوثیوں اور دیگر انتہا پسند گروپوں کے لیے بھی فائدے کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید