رفح (اے ایف پی) — ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے جمعہ کو فلسطینیوں کی حالت زار کے مشاہدے کےلیے رفح سرحد کے مصری حصے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریڈ کریسنٹ کے کارکنوں اور وہ ٹرک ڈرائیورز سے ملاقات کی جو غزہ کے لیے انسانی امداد لے جا رہے ہیں، مقامی میڈیا کے مطابق، اقوامِ متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کی سابق خصوصی ایلچی رہ چکی انجلینا جولی نے یہ دورہ اس مقصد کے لیے کیا کہ مصر منتقل کیے گئے زخمی فلسطینیوں کی حالت کا جائزہ لے سکیں اور تباہ حال علاقے کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کے انتظامات بھی دیکھ سکیں۔