کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو اور اسپیشل مجسٹریٹ مسعود بگٹی کا مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والے ڈیری فارمز کیخلاف کریک ڈائون، 42 افراد گرفتار جبکہ متعدد کو تنبیہ کی گئی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں گزشتہ کئی روز سے جاری ہیں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے متعدد دکانداروںکوگرفتار کیاتھا جنکی نشاندہی پر مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے والے ڈیری فارمز کیخلاف قمبرانی روڈ،رئیسانی روڈ ، مشرقی بائی پاس ودیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں اس دوران 42 افراد کو گرفتار کیاگیا اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو نے واضح کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائےگی گزشتہ روز گرفتار ہونےوالے ملک شاپس دکانداروں نے نشاندہی کی تھی کہ انہیں ڈیری فارمز کی جانب سے مہنگے داموں دودھ فراہم کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے وہ مجبوراََ مہنگے داموں دودھ فروخت کررہے ہیں گرفتار دکانداروںکی نشاندہی پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور اس دوران کارروائی کرتے ہوئے 42 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔