• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم مولا جٹ میں فواد خان کا تجربہ کیسا رہا؟

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کا کہنا ہے کہ  2007 میں میری پہلی فلم خدا کے لیے آئی تھی اور 15 سال بعد مولا جٹ میری دوسری فلم ہے۔

جیو نیوز کے مارننگ پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار فواد خان نے مولاجٹ فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں اس طرح کی فلم نہیں بنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ہم نے بہت سے فلمی دنیا کے قانون توڑے ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ میں بہت عرصے سے یہ سوچ رہا تھا کہ کچھ الگ کردار کروں، میں مولا جٹ کے کردار کو مزید آگے لے کر جانا چاہتا تھا لیکن مجھے روک دیا گیا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ اپنی ظاہری جسامت کو تبدیل کرنا بہت مشکل کام ہے اور لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب آپ ایسا کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ آپ کی صحت پر بہت زیادہ اثر ڈالتا ہے اور میرے ساتھ تو یہ ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انسان کو ہر طرح کا کردار ادا کرنا چاہیے، ہم نے مولا جٹ میں جتنی محنت کرنی تھی وہ کی باقی سب قسمت پر چھوڑ دیا ہے۔

فواد خان نے یہ بھی کہا کہ لوگ مولا جٹ دیکھنے کے بعد مایوس نہیں ہوں گے، اس فلم کو لوگوں کو ہی آگے لے کر جانا ہے۔

واضح رہے کہ مولا جٹ میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک اور شفقت چیمہ ایکشن میں ہوں گے، یہ فلم 13 اکتوبر سے ملک بھر کے تمام معروف سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید