• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای یو نے جوہری ہتھیاروں پرپوٹن کابیان سچ قراردیدیا

برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کے سینئر عہدیدار برائے خارجہ امور ہوزیپ بوریل نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی رائے میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پوتن بڑھکیں نہیں مار رہے، اگر روسی افواج کو بند گلی میں دھکیلنے کی کوشش کی گئی تو ممکن ہے کہ روسی صدر جوہری ہتھیار استعمال کریں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بوریل نے کہا کہ یوکرین میں تنازع ایک ’’خطرناک حد کو‘‘ پہنچ چکا ہے اور صورتحال بہت نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے امن معاہدے کی ضرورت ہے لیکن لگتا نہیں کہ ایسا کچھ ہوگا۔
یورپ سے سے مزید