• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیاپاکستان بنانے والوں نے معیشت غرق کردی‘ صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر) پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہاہے کہ ڈی چوک کی پیداوار ہرمحاذ پرناکامی کے بعد اب ملک کی نظریاتی اساس و اکائیوں سے کھلواڑ کرنا چاہتی ہے نیا پاکستان تو نا بناسکے جاتے جائے معیشت پر ایسے گھائو لگاگئے جن کے بھرنے میں ایک طویل وقت درکار ہے اس سلسلے میں مثبت کوششیں اورسفارتی عمل کے نتائج منظرعام پرآناشروع ہوچکے ہیں دوست اورخاص طور پر ہمسایہ ممالک سے تعلقات کاری سیٹ کیاجانا اقوام متحدہ کے چھ روزہ دورے کی کامیابی اصولی موقف کی جیت ہے اس کامیابی پرمخالفین نے چپ کاروزہ رکھ لیاہے لفاظی جنگ میں اب اتنا کچھ بچاہے کہ وزیراعظم کے جہازمیں جانے والا وزیراعظم ہی کے جہاز میں لوٹاہے آنے والے انتخابات میں جیت کے لئے اپنے آقائوں کی جے جے کار جس میں موصوف کمال فن رکھتے ہیں پیش گوئیاں اورسیاسی فتوے جاری کرنے ہی سے وہ خود کو مصنوعی آکسیجن کے ذریعے اب تک زندہ رکھے ہوئے ہیں صرف اس امید پرکہ شاہد کبھی کوئی ایک مہربان پھرسے نوازش کا موقع دےگا۔

کوئٹہ سے مزید