ایران میں پولیس کی حراست میں 22 سال کی مہسا امینی کی ہلاکت کیخلاف افغانستان میں خواتین نے ریلی نکالی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی مظاہروں کی حمایت میں افغان دارالحکومت کابل میں خواتین نے احتجاجی ریلی نکالی۔
کابل میں ایرانی سفارت خانے کے باہر جمع ہونے والی خواتین نے آزادی کے نعرے لگائے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے طالبان فورسز نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔