• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن: عالمی سطح پر بھارت کا ریکارڈ بدترین

کراچی ( نیوزڈیسک) جرمن میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں لیکن اس حوالے سے بھارت کا ریکارڈ خراب ترین ہے۔ گزشتہ برس صرف جموں و کشمیر میں کم از کم پچاسی مرتبہ انٹرنیٹ سروس بند کی گئی۔ڈیجیٹل حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ʼایکسس ناؤ‘ کے مطابق انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے حوالے سے بھارتی حکومت کا ریکارڈ سب سے خراب ہے۔ اس ادارے کے مطابق گزشتہ برس بھارت میں کم از کم 106مرتبہ انٹرنیٹ بند کی گئی جس سے معیشت کو تقریباً 60کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔ صرف جموں و کشمیر میں ہی گزشتہ برس 85 مرتبہ انٹرنیٹ بند کر دیا گیا۔بھارتی حکام نے سکیورٹی کو کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کا بنیادی سبب بتایا جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں مظاہروں، انتخابات، مذہبی تہواروں اور امتحانات کی وجہ سے انٹرنیٹ بند کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید