• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ کے بعد اماراتی یہودی کمیونٹی محتاط، عوامی سرگرمیاں محدود کر دیں

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ جنگ کے بعد اماراتی یہودی کمیونٹی محتاط، عوامی سرگرمیاں محدود کر دیں۔ کمیونٹی ذاتی سطح پر بھی محتاط رویہ اختیار کر رہی ہے،رہنمائوں کا کہنا ہے کہ تحفظ اور امن برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کی یہودی کمیونٹی نے اپنی سرگرمیوں میں احتیاط اختیار کر لی ہے تاکہ مقامی ردعمل اور حفاظتی خدشات سے بچا جا سکے۔ کمیونٹی کی زیادہ تر عوامی تقریبات اور سماجی میل جول محدود کر دیے گئے ہیں اور کئی افراد نے ذاتی سطح پر بھی محتاط رویہ اختیار کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید