واشنگٹن (اے ایف پی)صدر ٹرمپ کی بڑی کامیابی، امریکی جج نے H1B ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس برقرار دکھ دی۔ وفاقی عدالت کا موقف ہے کہ صدر کو معاشی اور قومی سلامتی کے معاملات میں وسیع قانونی اختیارات حاصل ہیں۔ سلیکون ویلی کو دھچکا،انڈسٹری اور کاروباری تنظیموں کی جانب سے شدید مخالفت، مزید مقدمات کا فیصلہ ہونا ہے۔امریکی وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ ون بی ویزا درخواستوں کی پروسیسنگ کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ اس اقدام سے امریکی کاروبار اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو نمایاں نقصان پہنچ سکتا ہے۔