• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا فرسٹ ، ٹرمپ کا اقدام، درجنوں امریکی سفیروں کی اچانک واپسی

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ کا امریکا فرسٹ کے تحت اقدام، درجنوں امریکی سفیروں کی اچانک واپسی، مقصد بیرون ملک مشنز سے صدر کی ترجیحات کے مطابق کام کروانا ہے، اپوزیشن نے سخت اظہار تشویش کیا ہے، سفارتی حلقوں نے انتباہ کیا ہے کہ فیصلے سے امریکی ساکھ، تاثر اور عملے کے حوصلے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے’امریکا فرسٹ‘ پالیسی کے تحت درجنوں کیریئر سفیروں اور سینئر سفارت کاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بیرونِ ملک امریکی مشنز صدر کی ترجیحات کے مطابق کام کریں، جس پر اپوزیشن اور سفارتی تنظیموں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید