کراچی (نیوز ڈیسک) خواتین مردوں کے مقابلے میں جلد نشے میں آجاتی ہیں، وجہ حیاتیاتی فرق، بردشت کی کمی نہیں! عورتوں کے جسم میں پانی کم اور چربی زیادہ ہوتی ہے، جس سے الکحل خون میں زیادہ مرتکز ہو جاتی ہے۔ معدے میں الکحل توڑنے والا انزائم بھی مردوں سے کم، نتیجتاً زیادہ الکحل خون میں شامل ہو جاتی ہے۔ عورتوں میں ایڈیکشن سفر تیز ہوتا ہے، برابری تصور کے باوجود حیاتیاتی حقیقت کو سمجھنا صحت کیلئے ضروری ہے۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق خواتین ایک ہی مقدار میں شراب پینے کے باوجود مردوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی اور شدت سے نشے میں آ جاتی ہیں، جس کی وجہ برداشت نہیں بلکہ حیاتیاتی فرق ہے۔ خواتین کے جسم میں پانی کم اور چربی زیادہ ہوتی ہے، جس سے الکحل خون میں زیادہ مرتکز ہو جاتی ہے۔