کیف (اے ایف پی)یوکرین کے حکام کے مطابق روس نے کرسمس سے قبل بڑے پیمانے پر حملے کرتے ہوئے ملک بھر میں توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں بچی سمیت کم از کم تین افراد ہلاک اور شدید سرد موسم میں ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے، جبکہ یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے 635 ڈرونز اور 38 میزائل داغے۔ صدر زیلینسکی نے کہا کہ یہ حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ کریملن جنگ ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔