• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونڈائی بیچ حملہ، فائرنگ سے پہلے دیسی ساختہ بم پھینکے جانے کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) بونڈائی بیچ حملے میں فائرنگ سے پہلے دیسی ساختہ بم بھی پھینکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ہجوم پر اچھالے گئےپائپ اور ٹینس بال بم خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکے، باپ بیٹا کئی ماہ سے منصوبہ بندی کر رہے تھے، واقعے سے دو دن قبل بونڈائی کے پارک کی ریکی بھی کی گئی۔نیو ساؤتھ ویلز میں اسلحہ قوانین مزید سخت کرنیکی تجویززیر غور ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی پولیس نے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف کیا ہے کہ بونڈائی بیچ میں یہودی حنوکہ تقریب پر ہونے والی فائرنگ سے پہلے حملہ آوروں نے دیسی ساختہ پائپ بم اور ٹینس بال بم ہجوم پر پھینکے تھے، تاہم وہ پھٹ نہ سکے۔

دنیا بھر سے سے مزید