لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت میں سماج وادی پارٹی نے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے شرمناک واقعہ پر ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف خواتین کی عزت کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں مذہبی جذبات مجروح کرنے پر دفعہ 153A کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے لکھنؤ کے قیصر باغ پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت جمع کرائی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ان کی شکایت وصول کر لی ہے تاہم ڈی سی پی نے تصدیق کی کہ اس درخواست کو ابھی ایف آئی آر میں تبدیل نہیں کیا گیا لیکن اس حوالے سے مشاورت جاری ہے کہ کیا وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔