پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس کی جانب سے پانچ یورپی شخصیات پرامریکی ویزا پابندیوں کی سخت مذمت، تفصیلات کے مطابق فرانس نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے پانچ یورپی شخصیات پر ویزا پابندیاں عائد کرنے پر سخت احتجاج کیا ہے جن میں سب سے نمایاں نام تیری بریٹن (Thierry Breton) کا ہے جو فرانس کے سابق وزیر ،سابق یورپی کمشنر اور ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (DSA) کے بڑے معمار رہے ہیں۔ تیری بریٹن آن لائن نفرت، غلط معلومات کے خلاف بھی کام کرتے ہیں۔ امریکہ کا موقف ہے کہ ویزا پابندیوں والے افراد امریکی سوشل میڈیا پر امریکی آراء کی پابندی یا سنسرشپ کرنے کی کوششوں میں ملوث رہے ہیں، اس لیے انہیں ویزا دینے سے روکا گیا ہے۔