کراچی (نیوز ڈیسک) کرسمس سے پہلے بھارت میں مسیحیوں پر حملوں میں اضافہ، ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ جبل پور میں بی جے پی کی نائب صدر نے نابینا لڑکی پر حملہ کردیا،موقع پر موجود پولیس خاموش تما شائی بنی رہی۔ ایک اور ویڈیا میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بنیاد پرست ہندو رہنمانے مسیحی پادری کو دھمکایا او ر عیسائی عقیدہ قبول کرنے پر باربارجارحانہ انداز میں ان سے سوال کیے ۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں کرسمس کے موقع پر مسیحیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن پر صحافیوں اور سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ راجدیپ سرڈیسائی نےایکس پر ٹویٹ کیا کہ مدھیہ پردیش کے جبل پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کی ضلع نائب صدرانجو بھارگَو نے ایک نابینا لڑکی پریہ الزام لگاتے ہوئے کہ وہ مذہبی تبدیلی میں ملوث ہے حملہ کیا اور اسے گالی دی۔