• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو بلاتعطل سبسڈائز ڈآٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، کمشنر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان نے محکمہ فوڈ راولپنڈی کے دفتر کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہد یعقوب سمیت چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز سے ملاقات کی۔کمشنر کو ڈویژن بھر میں سستے آٹے کی فراہمی اور سمگلنگ کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کو بلاتعطل سبسڈائز ڈ آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں محکمہ فوڈکی ہیلپ لائن 080013535پر رابطہ کریں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 2000سیل پوائنٹس اور 366ٹرکنگ پوائنٹس پر سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید