• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے مہلک وار جاری، ضڑواں شہروں میں202 نئے مریض رپورٹ

راولپنڈی،اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈینگی کے وار جاری رہے اور گزشتہ روز مزید202کیس سامنے آ گئے۔راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید 106 ریکارڈ کنفرم مریض رپورٹ ہونے کے بعد کل تعداد 2037ہوگئی۔نئے مریضوں میں پوٹھوہار ٹائون سے53،راولپنڈی کینٹ سے بیس،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی تیرہ،چکلالہ کینٹ بارہ،گوجر خان دو ، ٹیکسلا تین ،کہوٹہ ایک اور مری دومریض ہیں ۔اس وقت ہسپتالوں میں278سے زیادہ مریض ہیں ۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 7مقامات سیل جبکہ 30مقدمات درج کرائے گئے ۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 28پوائنٹس کو جرمانے کئے گئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں مزید 96کا اضافہ ہو گیا اور تعداد 2331تک پہنچ گئی ۔ جمعرات کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان اشرف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں اینٹی ڈینگی سپرے کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید