• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

17 سماج دشمن گرفتار،مسروقہ ڈمپر4موٹر سائیکل برآمد ، نو سر باز عورتیں لاکھوں کا سونااور نقدی لیکر فرار

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)17سماج دشمن پکڑے گئے ۔راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 5ملزموں کو گرفتار کرکے پانچ پستول برآمد کر لئے۔ مختلف مقدمات میں مطلوب 4اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے 5ملزموں سے ایک کلو 350گرام چرس اور شراب برآمد کرلی ۔51بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا گیا۔ تھانہ ریس کورس پولیس نےسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم50 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔سہا لہ پولیس نے گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھیننے میں مطلوب گروہ کے سرکردہ رکن سے 70لاکھ روپے مالیت کا چھینا گیا ڈمپر برآمد کر لیا۔ دریں اثناء دونامعلوم عورتیں دھوکہ دہی کرتے ہوئے گھرسےساڑھے14تولےسونا اور سا ت لاکھ بیس ہزار روپے لے کرفرارہوگئیں۔تھانہ صدربیرونی کو مر سلین شبیر نے بتایاکہدو عورتیں کرایہ کا مکان ڈھونڈنے کی غرض سے اڈیالہ روڈپر ہمارے گھر میں آئیں ،میری والدہ، دو بہنیں اور میرے کزن کی بیٹی گھر میں موجود تھیں۔ انہوں نے میری والدہ اور بہنوں پر کچھ پڑھ کر پھونک ماری جس سے ہماےگھر کی تمام خواتین بے ہوش ہوگئیں اوراس دوران مذکورہ نامعلوم عورتیں دھوکہ اور نوسر بازی سے گھر سے سونا اور نقدی لے کرفرارہوگئیں ۔تھانہ ریس کورس پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں عمر اور ندیم کوگرفتارکرلیاجن سے 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے۔
اسلام آباد سے مزید