• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان ایئن نے فلوریڈا میں شدید تباہی مچادی

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

سمندری طوفان آئی این نے امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید تباہی مچادی۔ رابطہ سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہنے سے کئی جزائر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلوریڈا کے متاثرہ علاقوں میں اب بھی 22 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ریاست کے وسطی علاقوں میں سیلاب کی بدترین صورتحال ہے۔ طوفان ایئن کو فلوریڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے باعث امریکا بھر میں 19 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔طوفان کیٹگری ون کی شدت کے ساتھ آج ریاست ساؤتھ کیرولائنا سے ٹکرائے گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے طوفان کے باعث ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید