ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یکم اکتوبر سے ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2374.25 روپے ہوگی۔
اوگرا کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 201.20 روپے ہوگی۔
امریکا کے دورے پر گئے وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی سربراہی میں پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی ہم منصب ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب امریکا میں تجارتی معاہدے کے لیے سرگرم ہو گئے۔
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال خسارے میں رہنے کے بعد مالی سال 2025 میں سرپلس رہا۔
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں کئی روز کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جولائی سے 14 اگست تک چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور پرچون کی قیمت 173 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔
پہلے سیشن میں 30 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طے ہوئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی موجودہ زرِمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
چینی کی ایکس مل قیمت اگلے 3 ماہ تک ہر ماہ 2 روپے فی کلو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چینی کی ایکس مل قیمت آئندہ 3 ماہ میں 165سے بڑھا کر 171روپے کلو کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 168 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
حکومت نے ایکس مل کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ چینی کی ریٹیل قیمت 173 سے 175 روپے فی کلو سے زائد نہیں ہوگی۔
وزارتِ خزانہ نے 31 جولائی تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کر دی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار 232 کی بلندی پر بھی پہنچا جبکہ انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار 542 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، وزارتِ خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی۔