• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حارث ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنیوالے 99؍ویں پاکستانی کھلاڑی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان کمر میں تکلیف کی وجہ سے جمعے کو چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حصہ نہیں لے سکے ان کی جگہ وکٹ کیپر محمد حارث کو کیپ دی گئی جو محمد رضوان نے دی، اس موقع پر رضوان نے کہا کہ یہ صرف کیپ ہی نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کا تاج ہے،وکٹ کیپر محمد حارث ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے 99ویں کھلاڑی بن گئے۔ چھٹے میچ میں محمد رضوان اور حارث رؤف کو ا آرام دیا گیا ہے ،ان کی جگہ محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو شامل کیا گیا۔