• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول ریلی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام جمعہ کو کوئٹہ میں استقبال ربیع الاول ریلی نکالی گئی ، ریلی صوبائی امیر و رکن مرکزی شوریٰ مفتی وزیر احمد رضوی کی قیادت میں گاہی خان چوک سریاب روڈ سے نکالی گئی جس میں کوئٹہ ڈویژن کے ناظم اعلیٰ حاجی محمد ظریف ، ضلعی امیر علامہ گہور خان ، نائب امیر علامہ عبدالحمید امجدی ، ناظم اعلیٰ قاری نصیر محمد ، ناظم خدمت خلق قاری محمد رمضان ، ناظم مالیات حافظ ظہور احمد ، رابطہ سیکرٹری حافظ شاہ جہاں ، سیکورٹی انچارج نصیب اللہ ، پیر طریقت رہبر شریعت پیر محمد دستگیر ، علامہ عبدالحی ، میر چاکر خان کرد ، سائیں عطا اللہ جان نقشبندی ، سردار اسلم رستمزئی سمیت حب ، قلات ، مستونگ سمیت دیگر علاقوں کے عہدیداروں نے شرکت کی ، ریلی کے شرکا مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے منان چوک پہنچے جہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مفتی وزیر احمد رضوی نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی محبت ہی ہمارے لئے ذریعہ نجات ہے حضور اکرم ﷺ کی محبت سے سرشار ہوکر ہی ہم دونوں جہانوں میں کامیاب ہوسکتے ہیں ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کوئٹہ ڈویژن کے امیر حافظ محمد سعید رضوی نے کہا ہم نبی پاک ﷺ کی ولادت کی خوشی قرآن و سنت کے مطابق مناتے ہیں اور آقا کریم ﷺ کی محبت سے سرشار ہوکر دین اسلام کو تخت پر لانے کی بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ملک میں کوئی بھی ایسا بل جو دینی تعلیمات سے متصادم ہوگا اسے ہرگز تسلیم نہیں کریں گے یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر بنا ملک میں اسلامی قانون ہی نافذ ہونا چاہیے ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ الہی بخش نورانی نے کہا کہ قرآن پاک کے مطابق ہم پر رب نے جو احسان فرمایا اس احسان کو مانتے ہوئے ہم نبی کریم ﷺ کی ولادت کی خوشی میں ریلی میں شامل ہیں اور ہم آقا دوجہاںﷺ کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں گے ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ قاری نور محمد حسینی نے ریلی کے اہتمام پر صوبائی کابینہ کا شکریہ ادا اور ضلعی کابینہ کو مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر کوئٹہ کے امیر حافظ محمد سعید نے ریلی کے لئے سکیورٹی اقدامات پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور تمام کارکنان اور عاشقان رسول کو عید میلاد النبی کی مبارک باد پیش کی اور مذہبی ہم آہنگی ، بھائی چارے و یکجہتی کی فضا برقرار رکھنے پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید