• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنا باعث تشویش ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت بلو چستان کے مطابق نصیر آباد ، جعفرآباد ، صحبت پور ، جھل مگسی ، لہڑی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 2890، سانس کے امراض کے 1167، جلد کے امراض کے1043، اسہال کے812، ہیضہ کے 109،آنکھوں کے انفیکشن کے424 جبکہ دیگر بیماروں کے 1851کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ایسی صورتحال میں متاثرین کو بڑے پیمانےپر طبی سہولیات کی ضرورت ہے،سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر طبی ایمرجنسی نافذ کر کے لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جائے ، انہوں نے کہا کہ سیاسی ہلچل میں ہمیں سیلاب زدگان کو نہیں بھولنا چاہئے۔ہمارے لاکھوں بھائی، بہنیں اور بچے کیمپوں اور کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ اب بھی کئی علاقے زیر آب ہیں جس کی وجہ سے لوگ واپس اپنے گھروں کی طرف نہیں جا سکتے، سردیوں میں ان لوگوں کو پناہ اور گرم کپڑوں کی شدید ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سمیت تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آگے آئیں۔
کوئٹہ سے مزید