• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیور پول میں لیبر پارٹی یوکے کی سالانہ کانفرنس ختم ہوگئی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) لیور پول میں لیبر پارٹی یوکے کی سالانہ کانفرنس ختم ہوگئی ۔کانفرنس میں اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور کو سپر اسٹار کا درجہ دیا گیا۔ اپنے خطاب میں انس سرور نے اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے آزادی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی آزادی کا نعرہ ایک ایسی آئیڈیالوجی ہے جو ہم کو آپس میں متحد کرنے کے بجائے تقسیم کرتی ہے۔ انہوں نے آزادی کی عَلم بردار اسکاٹش نیشنل پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے اس کی سوچ کو غیر معقول قرار دیا اور کہا کہ اس میں ترقی پسندی کی کوئی بات نہیں، واضح رہے انس سرور جنہوں نے اسکاٹش لیبر پارٹی کی قیادت اس وقت سنبھالی تھی جب کہ اس کی مقبولیت کا گراف بدترین سطح پر تھا اور ویسٹ منسٹر کی59نشستوں میں لیبر نے صرف ایک پر کامیابی حاصل کی تھی۔ انس سرور کے پارٹی قیادت سنبھالنے کے بعد کونسل کے الیکشن میں وہ کنزرویٹو پارٹی کو تیسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے لیبر کو دوسری پوزیشن پر لے آئے ہیں ۔ اب اس مقبولیت کے گراف اور ووٹوں کو سامنے رکھتے ہوئے لیبر پارٹی آئندہ جنرل الیکشن میں14سے23تک نشستوں کو ٹارگٹ کررہی ہے جن پر کامیابی کی صورت میں لیبر پارٹی کے سربراہ سر کیئر اسٹارمر کو ویسٹ منسٹر میں لیبر پارٹی کی حکومت بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ ماضی میں ویسٹ منسٹرمیں لیبر کی حکومت کو تشکیل میں اسکاٹش لیبر پارٹی اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ 1997ء اور2001ء کے جنرل الیکشن میں اسکاٹش لیبر پارٹی71 میں سے56سیٹیں جیتتی رہی ہے۔ 
یورپ سے سے مزید