• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام، شہری پریشان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کےمختلف علاقوں میں ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ہفتہ کی شب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے شاہراہ فیصل نرسری کے قریب احتجاج ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا جس کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں ٹریکس پر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ ریلی کے شرکا نے نعرے بازی کی ۔ رات گئے احتجاج ختم ہونے کے بعد ٹریفک کی بحالی ہونا شروع ہوئی اور دونوں ٹریک پر ٹریفک پولیسکی جانب سے گاڑیوں کو بھیجنا شروع کردیا گیا ۔علاوہ ازیں ہفتہ کوراشد منہاس روڈ،سہراب گوٹھ،گارڈن،صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی ٹریفک جام رہا۔
اہم خبریں سے مزید