• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد کم ہونے لگی تاہم اموات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 2مریض جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 75کیسز سامنے آئے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 11 ہزار 718 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک کے مختلف ہسپتالوں میں 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ادھر کورونا کیسز میں کمی کے بعد این سی او سی نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائیٹس پر فیس ماسک پروٹوکول کی پابندی ختم کر دی ہے۔ این سی او سی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا کیسز میں مسلسل کمی کے باعث فیس ماسک کی پابندی ختم کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید