• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے میدان میں ہیں، مولانالونی

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی و سینئرنائب امیر مولانا عبدالقادر لو نی نے کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی اپنے اکابرین کے مشن کو آگے بڑھا کر عملی جدوجہد کر رہی ہے ، جماعت سے مورثیت اور جاگیرداری کا جنازہ نکال دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں حاجی گل صحبت خان وزیر کی اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت شمولیت کے اعلان کے موقع پرخطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمعیت نظریاتی واحد دینی جماعت ہے جو ہر قسم کی مسلکی، علاقائی اور قومیت کے تعصبات سے پاک ہے۔ اس کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں جو آج بھی استعماری اور طاغوتی طاقتوں کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی حادثاتی جماعت نہیں بلکہ اکابرین کی جدوجہد کا تسلسل ہے، اکابرین کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا فریضہ سمجھ کر سیاسی میدان میں اترے ہیں، عالم اسلام کی آزادی ،حقیقی اسلامی نظام کے قیام کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جاگیردار اور سرمایہ دار سیاست نے قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر عوام کا استحصال کیا اور قوم کو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ نام نہاد مذہبی لیڈر نے اکابرین کے مشن کو نیلام کر دیا، اسلام کے نام اور اکابرین کی پاک جماعت کوہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے بدنام کیا ،انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کفری قوتوں کی سازشوں کی زد میں ہے اسوقت عالم کفر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے۔ قوم ان سازشوں کے مقابلے کے لیے جمعیت علما اسلام نظریاتی کا ساتھ دے، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنا قومی و دینی فریضہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید