• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرینی عوام نے ماسکو سے الحاق کا فیصلہ کرلیا، روس

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی عوام نے ماسکو حکومت کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ ریفرنڈم کا مقصد نسلی روسیوں اور یوکرین میں روسی بولنے والے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ،جن علاقوں میں ریفرنڈم کرائے گئے ہیں، وہاں کے عوام کی حفاظت کرنا ہماری ذمے دار ی ہے۔ روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور صدر پوٹن کے ترجمان دمیتری مدیدیف نے کہا کہ نتائج بالکل واضح ہیں۔ روس میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی پارلیمان یوکرین کے چاروں علاقوں کے روس میں الحاق کے حوالے سے 4 اکتوبر کو فیصلہ کرسکتی ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے 15فیصد رقبے میں ہونے والے ریفرنڈم کے دوران ڈونیٹسک میں 99.2، لوہانسک میں 98.4، خیر سون میں 87اور زاپروژیامیں 93فیصد عوام نے انضمام کے حق میں ووٹ دیا۔ دوسری جانب یوکرین ، امریکا اور یورپی یونین نے ریفرنڈم کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی نمائندوں کی عدم موجودگی میں اس کی آزادانہ نگرانی نہیں کی گئی۔ یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے نتائج کا فیصلہ روسی حکومت پہلے ہی کر چکی تھی ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان علاقوں کے انضمام کے بعد یوکرینی جنگ زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے اور روس کو سنگین نتائج بھگتنا ہوںگے۔
یورپ سے سے مزید