کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کےپریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کا کاروبار سرعام جاری ہے سماج دشمن عناصر اب گلی محلے کی سطح پر اس ناسور دھندے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم کے بھی مرتکب ہورہے ہیں اور نشے کے عادی افرادکے ذریعے چوری ڈکیتی ، فائرنگ ویگر جرائم کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون آباد، شالدرہ ، تختانی بائی پاس ، ہزار گنجی ،سریاب ، پشتون باغ ، کچلاک ، نواں کلی ، ایئرپورٹ روڈ ودیگر علاقوں میں منشیات فروشی کا کاروبار نہ صرف سرعام جاری ہے بلکہ اس ناسورسےعوام بالخصوص نوجوان بھی متاثر ہورہے ہیں کچلاک ، ایئرپورٹ ، شالکوٹ، سریاب، سیٹلائٹ ٹاون ، پشتون آباد، گوالمنڈی ، انڈسٹریل ، قائد آباد ، صدر ، بروری ، خروٹ آباد ، زرغون آباد، سٹی ویگر پولیس تھانوں کی حدود میں تشویشناک حدتک جرائم میں اضافہ ہوچکاہے جوپولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے مابین گٹھ جوڑ ہے یا پھر پولیس ان کے سامنے بے بس ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹھوس کارروائی کرکے عوام کومسائل سے نجات دلائی جائے۔