• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل نو کا بل منظور

سینیٹ اجلاس میں آج پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل نو کا بل منظور کر لیا گیا، جس کے تحت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تشکیل دی جائے گی۔ 

اس کونسل میں وزیراعظم کے نامزد کردہ تین سول سوسائٹی کے ممبران شامل ہوں گے۔ بل کے تحت ایک فلاحی سرگرمیوں سے وابستہ شخصیت، قانونی پروفیشنل اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ شامل ہوں گے۔ پانچ میڈیکل پروفیشنل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں شامل ہوں گے۔ 

کونسل میں صوبوں کے نامزد کردہ سرکاری اور نجی میڈیکل یونیورسٹیوں اور کالجز کے وی سی یا پرنسل شامل ہوں گے۔ کونسل میں صوبوں کے نامزد کردہ سرکاری اور نجی ڈینٹل کالج یا یونیورسٹی کے وی سی یا پرنسپل شامل ہوں گے۔ 

بل کے مطابق وفاق کے نامزد کردہ میڈیکل یا ڈینٹل یونیورسٹیز یا کالجز کے وی سی یا پرنسپل کونسل میں شامل ہوں گے۔ سرجن جنرل آف آرمڈ فورسز میڈیکل سروس سے ایک رکن شامل ہوں گے۔ 

وزیراعظم ممبران میں سے کونسل کا صدر مقرر کریں گا۔ قومی میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ میں چیئرمین ایچ ای سی، صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان بھی شامل ہوں گے۔ 

بل کے مطابق کونسل کی منظور کردہ تاریخوں پر داخلے کے لیے میڈیکل اینڈ ڈیٹنل کالج ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید