• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے والے ملزم کوگرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کوئٹہ سرکل نے شکایت کنندہ کی درخواست پر پیر کے روز کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران احمد کو گرفتار کرکے اس کے موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد برآمد کرکے فرانزک کے لئے بھیجوا دیاہے جبکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرکے اس کو بلیک میل کررہا تھا ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید