• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹیوٹ سیکٹر میں انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹیوں کے قیام اور انہیں موثر بنانے کے لیے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے آرگنائزر میں انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پلائننگ سائنس کے ٹیم لیڈر ون راجہ سعد خان ، کنسلٹنٹ شعیب انور شیرازی ، ایڈوائزر جی آئی زی دائود شاہ اور ریجنل کوآرڈینیٹر جی آئی زی شبیر احمد تھے ۔ ورکشاپ میں بی ٹیوٹا کے پرنسپلز، ڈائریکٹرز، منیجرز اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پہلے روز شرکاء کو انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹیوں کے فریم ورک، مقاصد اور ٹیوٹ پروگراموں کو لیبر مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے میں ان کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید