• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گودھرا گرین اسٹار کے زیراہتمام گودھرا جونیئر ٹی ٹوئنٹی لیگ ٹورنامنٹ کے موقع پر سراج خان نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ ہونے چاہئیں تاکہ گودھرا کالونی کے جونیئر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ 

اپنے خطاب میں سراج خان نے مزید کہا کہ اس کالونی میں بے شمار اچھے کھلاڑی موجود ہیں مگر ان کی حوصلہ افزائی کرنے والا کوئی نہیں ہے اس موقع پر سینئر کھلاڑی، فاروق گساوری ، حنیف حاجیا، احمد باہودا، محمد رمضانی بھی موجود تھے، امپائرنگ کے فرائض محمد زاہد، خالد بھٹو نے ادا کئے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید