قیوم آباد کے 65 سالہ کھلاڑی نے نان اسٹاپ فٹبال میچ کھیل کر سب کو حیران کر دیا، گراؤنڈ کے اطراف موجود تماشائیوں نے خوب داد دے کر حوصلہ افزائی کی، حریف ٹیم کے کپتان شمشاد خان بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور جیت کے باوجود ٹرافی لالا فریدون کو پیش کر دی۔
قیوم آباد ملیر ندی سے متصل گراؤنڈ میں خدمت کمیٹی اور شمشاد الیون کا فٹبال کا دلچسپ کھیل پیش کیا گیا۔ میچ کا آغاز ہوتے ہی شمشاد خان الیون نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور کھیل کی پہلی شوٹ مار کر ڈائریکٹ گول کر دیا پہلا گول گلاب خان المعروف اتغرل غازی تھے جن کی پاور فل شوٹ کو 65 سالہ لالا فریدون روکنے میں ناکام رہے۔
اس کے بعد گلاب خان نے ہی تقریبا پانچ منٹ بعد ہی دوسرا گول داغ کر اپنی ٹیم کو 2/0 کی برتری دلا دی ، صورتحال کے پیش نظر حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے خدمت کمیٹی کے گول کیپر و کپتان لالا فریدون نے اپنی پوزیشن تبدیل کر فٹبال کے ساتھ ساتھ دوڑ شروع کر دی اور شمشاد الیون پر بھر پور حملے کیئے لیکن بد قسمتی سے کوئی گول نہ ہو سکا جبکہ حریف ٹیم شمشاد الیون مجموعی طور پر 4 گول کرنے میں کامیاب رہی اور اس طرح شمشاد الیون کو فتح مل گئی۔
لیکن ہارنے کے باوجود 65 سالہ فریدون لالا نے نان اسٹاپ کھیل پیش کر کے سب کو حیران کر دیا تین گول کرنے والے شمشاد الیون کے کھلاڑی گلاب خان مین آف دی میچ قرار پائے اور جبکہ جیت کی ٹرافی وصول کرنے والے کپتان شمشاد خان لالا کے کھیل سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور بیش قیمتی ٹرافی اعزازی طور پر سرپرست اعلٰی خدمت کمیٹی لالا فریدون خان کو دے دی۔