• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹرین آپریشن معطلی کی خبروں سے متعلق وضاحت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومتِ پاکستان اور ریلوے پاکستان  کی جانب سے کراچی سے ٹرین سروس معطلی سے متعلق وضاحت جاری کی گئی ہیں۔

میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت نے ایک بار پھر کراچی سے ٹرین سروس کو بند کر دیا ہے۔

اس حوالے سے حکومتِ پاکستان نے اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا ہے۔

حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے سندھ سے سیلاب کے باعث ایک ماہ سے زائد عرصے تک معطل رہنے والی ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

دوسری جانب ریلوے پاکستان نے اس خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ پہلے سے چلنے والی تمام ٹرینیں معمول کے مطابق روانہ ہوں گی، ہماری پہلی ترجیح مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ٹرین اسی وقت روانہ ہوتی ہے جب ہمارے انجینئرز ٹریکس کو فٹ قرار دیتے ہیں۔

ریلوے پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی تک چلنے والی خیبر میل اور رحمٰن بابا ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوں گی، ہمارے وعدے کے مطابق کراچی تک کل سے مزید تین ٹرینوں (قراقرم، پاک بزنس، کراچی ایکسپریس) کے آپریشن کا آغاز ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز کراچی سے پہلی ٹرین رحمٰن بابا ایکسپریس راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید