• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ چارلس کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس

لندن (این این آئی)برطانیہ کے شاہ چارلس نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ کے شاہ چارلس کی جانب سے ایشین کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کیلئے ایڈنبرا کے محل میں دعوت دی گئی ۔ پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمدخان اور لارڈ ضمیر چوہدری، برٹش پاکستانی انیل مسرت اور سفیرعمومی ذیشان شاہ نے بھی دعوت میں شرکت کی،ذیشان شاہ نے پاک برطانیہ تجارت میں فروغ سے متعلق اقدامات سے بادشاہ کوآگاہ کیا۔ انیل مسرت کا کہنا تھا کہ شاہ چارلس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

یورپ سے سے مزید