• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر میں ایڈٹ بٹن اب مخصوص صارفین کو دستیاب

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹوئٹر نے ستمبر 2022 میں ٹوئٹس ایڈٹ کرنے کے بٹن کی آزمائش شروع کی تھی اور اب یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہے۔ مگر سب صارفین کو نہیں بلکہ صرف کمپنی کی پیڈ سروس ٹوئٹر بلیو کے سبسکرائبرز کو اس تک رسائی دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر میں ٹوئٹ پوسٹ ہونے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے والے بٹن کے فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ٹوئٹر بلیو کے کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین اب اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں، البتہ ابھی اسے امریکا میں متعارف نہیں کرایا گیا۔

کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ عام صارفین کے لیے یہ فیچر بھی مستقبل قریب میں اس فیچر کو متعارف کرایا جاسکتا ہے یا نہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید